27 جنوری 2012 - 20:30

صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ امن وامان ہرصورت برقراررکھا جائے،کسی کوبھی صوبے کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی.

ابنا: صدر زرداری نے کراچی میں گورنر نواب مگسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی صوبے کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی!۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز گورنربلوچستان نے کراچی میں صدرآصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی صوبے میں امن وامان کی صورتحال اورترقیاتی منصوبوں سمیت دیگراہم امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ گورنر بلوچستان نے خاص طورپرامن وامان کے حوالے سے بھی صدر پاکستان کوبریفنگ دی.صدرمملکت نے گورنربلوچستان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ہرصورت امن وامان کوبرقراررکھا جائے اورکسی کوبھی صوبے میں امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی.

صدرمملکت نے کوئٹہ میں شیعیان آل محمد (ص) کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پرتشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پہلے ہی صوبائی حکومت کوہدایت جاری کردی گئی ہیں کہ وہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کوروکیں اس سے لوگوں میں جوخوف وہراس پھیل رہا ہے وہ فوری طورپرختم ہونا چاہیئے.

........

/169